سعودی عرب میں کورونا وائرس سے 329افراد جاں بحق
ریاض:سعودی عرب میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین سو 29 ہوگئی۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 509 کیسز رپورٹ ہوئے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 59 ہزار 854 ہوگئی ہے۔