شارع فیصل پر موٹرسائیکل، کار اور بڑی گاڑیوں کی حد رفتار مقرر، سائن بورڈ نصب
کراچی: شہر قائد میں ای چالان کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد شہر کی سب سے بڑی سڑک شارع فیصل پر حد رفتار کے سائن بورڈ لگادیے گئے ہیں۔
ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کے مطابق شارع فیصل پر کار جیپ وغیرہ کے لیے حد رفتار 60 کلومیٹر رکھی گئی ہے جب کہ ہیوی وہیکل بس، ٹرک وغیرہ کے لیے حد رفتار 30 کلومیٹر مقرر ہے۔
اس کے علاوہ موٹر سائیکل کی حد رفتار بھی 60 کلومیٹر مقرر کی گئی ہے، حد رفتار سے زائد سفر کرنے والی گاڑیوں کے کیمروں سے خودکار چالان ہوں گے۔
دھیان رہے کہ حکومت سندھ نے کراچی میں 27 اکتوبر سے ای چالان کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کا مقصد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ٹریفک قوانین کی پاسداری بھی ہے۔
اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں اور عوام کی جانب سے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا بھی ہے، تاہم سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔