شاہ غازی مزار کے قریب فٹ پاتھ پر کار چڑھنے سے 2 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب کار فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کلفٹن عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، حادثے میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں کار سوار 2 افراد سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔