عمرہ زائرین کیلئے بڑی سہولت: تمام ویزوں پر عمرے کی اجازت مل گئی

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اب کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے افراد عمرہ ادا کرسکیں گے۔
وزارت کے مطابق وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزا رکھنے والے تمام زائرین کو بھی عمرے کی اجازت ہوگی۔
اس سہولت کے بعد دنیا بھر کے مسلمان کسی بھی قسم کے ویزے کے ذریعے سعودی عرب آکر عمرہ ادا کرسکیں گے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ "نسک (Nusuk) عمرہ پورٹل” کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے، تاکہ عمرہ کی بکنگ اور اجازت نامہ حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنایا جاسکے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔