شادی نہیں کرنا چاہتا، کنوارہ ہونے پر شکر ادا کرتا ہوں، فیصل رحمان

لاہور: فلموں اور ڈراموں کے سینئر اداکار فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ وہ شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے فیصل رحمان نے کہا کہ وہ کبھی شادی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ اکیلا رہنے میں خود کو آزاد سمجھتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں، اس انڈسٹری میں کئی لوگ ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی مگر لوگ ان سے سوال نہیں کرتے۔ اکثر لوگوں کو لگتا ہے کہ میں عشق میں مبتلا تھا، اس لیے شادی نہیں کی مگر میں نے خود کے سوائے کسی سے کبھی محبت نہیں کی۔
فیصل رحمان نے بتایا کہ ان کا جب دل کرتا ہے وہ کہیں بھی سیر کے لیے نکل پڑتے ہیں، بغیر یہ سوچے کے ان کے پیچھے کیا ہوگا جب کہ ان کے شادی شدہ دوست انہیں حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں کیونکہ وہ ذمے داریوں میں قید ہیں اور باآسانی کہیں جا نہیں سکتے۔
فیصل رحمان کا کہنا تھا کہ وہ سیر و تفریح کے علاوہ بھی زندگی کے ہر کام کے لیے آزاد ہیں، اس لیے وہ مستقبل میں بھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔