کینیڈا: خاتون سیاستدان نے سب سے زیادہ ٹائیاں پہننے کا ورلڈ ریکارڈ بناڈالا

ٹورنٹو: کیوبیک کی سیاستدان مروہ رزقی نے ایک حیرت انگیز عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، سب سے زیادہ ٹائیاں پہننے کا۔
انہوں نے جیونز ویئر گلوبل ریکارڈ یعنی "Most neck ties worn at once” کا اعزاز اس وقت اپنے نام کرلیا جب انہوں نے بیک وقت 360 ٹائیاں پہنیں۔
یہ واقعہ مونٹریال، کیوبیک میں ایک ٹی وی پروگرام "Infoman” کے دوران پیش آیا۔
ان سے پہلے یہ ریکارڈ برازیل کے ڈیوڈ ایپریسیڈو کے پاس تھا جنہوں نے 2023 میں 330 ٹائیاں پہن رکھی تھیں۔
مروہ رزقی نے اس چیلنج کو قبول کیا یہ ثابت کرنے کے لیے کہ خواتین مردوں کے برابر ہیں اور خواتین بھی بیک وقت بہت سی ٹائیاں پہن سکتی ہیں۔
اس ریکارڈ کو قائم کرنے میں کافی محنت لگی۔ ٹائیاں پہلے سے باندھی گئیں اور قریباً 48 منٹ لگے پچھلا ریکارڈ توڑنے کے لیے، جس کے بعد مزید 30 ٹائیاں لگاکر نیا ریکارڈ بنایا گیا۔
آخر میں مروہ نے 360 ٹائیاں پہنیں اور یہ ریکارڈ ناظرین کی جانب سے تالیاں بجانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ مروہ کا چہرہ قریباً ٹائیوں میں گم نظر آرہا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔