بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، 53 ارب سے زائد کا ریلیف متوقع

اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف دینے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست میں کہا گیا کہ کیپیسٹی پیمنٹس کی مد میں 53 ارب 71 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا، یوز آف سسٹم چارجز کی مد میں 66کروڑ 20 لاکھ کا بوجھ پڑے گا جب کہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 18 کروڑ 20 لاکھ ادا کرنا پڑیں گے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ملک بھر کے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پرسماعت 4 اگست کو کرے گی اور نیپرا کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر لاگو ہوگا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔