زمین پر ملنے والی مریخ کی چٹان اربوں روپے میں نیلام

نیویارک: زمین پر دریافت ہونے والی مریخ کی سب سے بڑی چٹان 53 لاکھ ڈالر (تقریباً ڈیڑھ ارب روپے) میں نیلام کردی گئی۔
NWA 16788 نامی 24.5 کلو گرام وزنی شہابی پتھر کو ایک گمنام خریدار نے سوتھبِز نیویارک آکشن میں خریدا۔
زیادہ تر شہابی پتھر یا سیارچوں کے ٹکڑے، وہ ٹکڑے ہیں جو زمین کے ایٹموسفیئر کے قریب سے گزرتے وقت زمین پر گر گئے تھے۔
اندازاً 50 لاکھ برس قبل ایک سیارچہ یا شہابِ ثاقب مریخ سے انتہائی شدت کے ساتھ ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں چٹانیں اور ملبہ خلا میں اڑ گیا تھا۔
سوتھبِز کے مطابق NWA 16788 نومبر 2023 میں نائیجر میں دریافت ہوئی تھی اور یہ اس کے بعد ملنے والی مریخ کی چٹان سے قریباً 70 فیصد بڑی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔