بھارتی انتہاپسندوں کی دھمکیاں، قومی ہاکی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

لاہور: بھارتی انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم بھارت میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے نہیں جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو سیاست سے بالاتر رکھا ہے، افسوس کہ بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نذر کیا اور متنازع بنایا ہے۔
حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اﷺگل رہا ہے اور بھارتی انتہاپسند تنظیمیں پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا۔