کراچی میں تیز بارش سے متعلق محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی

کراچی: محکمۂ موسمیات نے سندھ کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش کی پیش گوئی کردی۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق مون سون ہوائیں جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت تھرپارکر، نگرپارکر، مٹھی اور ملحقہ علاقوں میں آج سے 5 جولائی تک بارش ہوسکتی ہے جب کہ کراچی میں اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔
ترجمان محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے، تاہم کراچی میں آج مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔