ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ٹیرف میں کمی کی منظوری

اسلام آباد: شہر قائد سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، جس کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی ہوگی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے یکم جولائی 2025 سے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی، جس پر نیپرا نے گزشتہ روز سماعت کی تھی۔
اس تازہ پیش رفت کے بعد گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.84 سے کم ہوکر 47.69 روپے ہوجائے گا۔ اسی طرح ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 1.15 روپے کمی سے 10.54 روپے ہوجائے گا جب کہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1.15 کمی سے 13.01 روپے ہوجائے گا۔
علاوہ ازیں ایک سے 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کا ٹیرف 1.15کمی سے 22.44 روپے ہوجائے گا جب کہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 28.91 روپے ہوجائے گا۔
اسی طرح ماہانہ 201 سے 300 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 33.10 روپے ہوجائے گا۔ ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 37.99 روپے ہوجائے گا اور ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 1.14 روپے کمی سے 40.22 روپے ہوجائے گا۔
نیپرا منظوری کے مطابق ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 41.62 روپے ہوجائے گا۔ ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 42.76 روپے ہوجائے گا اور ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 1.15 روپے کمی سے 47.69 روپے ہوجائے گا۔
ان ٹیکسز کو ملاکر سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔
ماہانہ 50 یونٹ تک کے گھریلولائف لائن صارفین کے لیے3.95 روپے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رہے گا جب کہ ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف7.74 روپے فی یونٹ برقرار رہے گا۔