باجوڑ میں بم دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید

باجوڑ: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناؤگئی فیصل سلطان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔