سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا ڈیفنس واقعے پر ایکشن، تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت

کراچی: سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے خیابانِ راحت کراچی میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے واضح ہدایت جاری کی کہ تمام قانونی تقاضے مکمل طور پر پورے کیے جائیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلایا جائے۔
حلقہ این اے 240 کی رہائشی بیٹی کلپنا اور اس کی فیملی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا: این اے 240 میرا گھر ہے، یہاں بسنے والے تمام لوگ میری فیملی کی طرح ہیں۔ کسی کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ملزم سلمان فاروقی کی گرفتاری پر پولیس پارٹی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
قانون کی عمل داری اور شہریوں کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔