سابق شوہر سے اچھے تعلقات، دوسری شادی پر بیٹے نے راضی کیا، ماہرہ خان

کراچی: سپراسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ دوسری شادی کرنے سے قبل کئی خدشات تھے لیکن ان کے بیٹے اذلان نے انہیں شادی کے لیے راضی کیا۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان میرا اچھا دوست ہے اور اُس کی ایک عادت جو مجھے بہت پسند ہے وہ یہ کہ وہ میرے سامنے بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسا وہ حقیقت میں ہے۔
خلیل الرحمٰن قمر سے اپنے ماضی کے تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے اعتراف کیا کہ اس معاملے میں میری بھی غلطی تھی، مجھے چاہیے تھا کہ میں انہیں براہ راست پیغام دیتی، بجائے اس کے کہ میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتی، مجھے شدید غصہ تھا اور اسی وجہ سے میں نے ٹوئٹ کردی تھی جو بعد میں تنازع کا باعث بنی۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ میں دوبارہ شادی کرنے سے خوف زدہ تھی، مجھے ڈر تھا کہ شادی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہنا پڑے گا اور اپنے بیٹے اذلان کی فکر بھی تھی کہ وہ اس پر کیا ردِعمل دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتی تھی کہ جس شخص سے میں شادی کروں، وہ میرے بیٹے سے اس لیے تعلق قائم نہ کرے کہ وہ میرا بیٹا ہے، بلکہ ان دونوں کا آپس میں ایک الگ، خالص رشتہ ہو اور خوشی کی بات کہ میری یہ خواہش پوری ہوگئی، دوسری شادی کے لیے اذلان نے راضی کیا۔
ماہرہ خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پہلے شوہر علی اور اس کی بیوی سے اچھے تعلقات ہیں، میں خوش ہوں کہ میری وہ شادی ہوئی کیونکہ اس سے مجھے زندگی کی بہترین نعمت ملی اور وہ ہے میرا بیٹا اذلان۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔