سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع

کراچی: ٹی وی ڈراموں کی صف اول کی اداکارہ سارہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔
گلوکار فلک شبیر اور ان کی اہلیہ اداکارہ سارہ خان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر وائرل رہتی ہیں، تاہم اس بار وہ اپنے گھر نئے ننھے مہمان کی ممکنہ خوشخبری کے باعث سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں فلک شبیر کی ایک وی لاگ میں ان کی بیٹی عالیانہ فلک نے اپنی والدہ سارہ خان کے حاملہ ہونے کا اشارہ دیا ہے، جس کے بعد چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ فلک اور سارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
ویڈیو میں فلک شبیر عالیانہ سے پوچھتے ہیں کہ "بے بی کہاں ہے؟” جس پر عالیانہ سارہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہتی ہے "دوسرا بے بی ممی کے پاس ہے۔”
سوشل میڈیا صارفین اور اس خوبصورت جوڑی کے مداح انہیں دوبارہ والدین بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں سارہ خان کا ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ فیمنسٹ نہیں ہیں اور مردوں کا کام مردوں پر ہی چھوڑنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کو وہ مقام دینا چاہیے جو اُن کے لیے مخصوص ہے تاکہ عورتیں سکون سے جی سکیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔