چھٹی منزل سے گرنے والی 80 سالہ خاتون زندہ بچ گئیں

ماسکو: ایک حیران کُن واقعے میں 80 سال کی خاتون چھٹی منزل سے گرنے کے باوجود زندہ بچ گئیں۔
روس کے شہر یکاترنبرگ سے تعلق رکھنے والی 80 سالہ خاتون اپنی چھٹی منزل کے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے گریں اور نیچے کھڑی گاڑی کی چھت پر گریں۔
حادثہ گزشتہ جمعرات کو پیش آیا جب نامعلوم عمر رسیدہ خاتون اپنے اپارٹمنٹ کی کھڑکیاں صاف کررہی تھیں۔
تاہم اسی دوران لاپروائی کے نتیجے میں خاتون کھڑکی سے نیچے گریں جسے سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کر لیا۔
تب سے یہ ویڈیو روسی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ حیرت انگیز طور پر نیچے کھڑی کار کی چھت پر گرنے کے چند ہی لمحوں بعد 80 سالہ خاتون کھڑی ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔
خاتون کا اس طرح گرنا غیر محفوظ دکھائی دیتا ہے لیکن خاتون معجزانہ طور پر بچ جاتی ہیں۔ گرنے کے بعد خاتون نے ایک پڑوسی کو مدد کے لیے بھی پکارا جس نے انہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ ٹھیک ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔