چین میں ٹرمپ ٹوائلٹ برش کی مانگ میں بڑا اضافہ

بیجنگ: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیروڈی کے طور پر ڈیزائن کردہ چینی ساختہ ٹوائلٹ برش کی مانگ میں بڑا اضافہ، چین اور امریکا کے درمیان ٹیرف کی جنگ کے نتیجے میں ٹرمپ ٹوائلٹ بُرش کی فروخت بے پناہ بڑھ گئی ہے۔
پیلا ٹرمپ ٹوائلٹ برش نیا نہیں ہے۔ یہ امریکی صدر کے دفتر میں پہلی مدت کا ہے، جب چین اور امریکا دونوں میں، ان کی مقبولیت کی وجہ سے چینی فیکٹریاں ٹرمپ کی تھیم والی مصنوعات تیار کررہی تھیں۔
لیکن اب چینی اشیا پر ٹرمپ کے زیادہ ٹیرف لگانے کے بعد امریکی صدر کا مذاق اڑانے کے لیے چینی عوام یہ مضحکہ خیز ٹوائلٹ برش خرید رہے ہیں۔
ییوو نامی چینی شہر میں بہت سی چھوٹی فیکٹریاں ہیں جو کم لاگت والی پلاسٹک کی مصنوعات تیار کرتی ہیں، جن میں سے ایک یہ ٹرمپ تھیم والا ٹوائلٹ برش ہے۔
جب سے امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف کی جنگ بڑھی ہے تب سے چین میں امریکا مخالف جذبات میں اضافہ ہورہا ہے۔ چینی سوشل میڈیا پر امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے والی پوسٹیں کی جارہی ہیں اور کچھ کاروباری اداروں نے اپنی خدمات پر بھی ٹیرف لگاکر جوابی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔