سوات میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی: سوات میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا جب کہ ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔