مستونگ میں پولیس ٹرک پر دھماکا، 3 اہلکار شہید، 16 زخمی

مستونگ: پولیس کے ٹرک پر دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق مستونگ میں شمس آباد کے قریب پولیس کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا اور اس دوران دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 16 زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق دھماکا مستونگ کےعلاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا جہاں آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا۔
شاہد رند کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ مستونگ دھماکے کے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کی اور زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت بلوچستان شہداء کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔