ٹریفک جام کے دوران اُڑ کر محو سفر رہنے والی گاڑی متعارف

نیویارک: مستقبل کی گاڑی جو تمام ٹریفک جاموں سے بچنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، نے اپنی پہلی اڑان بھر لی۔
لگ بھگ 8 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے کی یہ کار امریکی کمپنی ایلف ایروناٹکس نے ڈیزائن کی ہے۔
اس گاڑی کو سڑکوں پر عام گاڑی کی طرح چلایا جاسکتا ہے، لیکن اس کے بونٹ میں پروپیلر اور بوٹ بھی ہیں جو اسے کسی بھی وقت ہوا میں اُڑنے کی اجازت دیتے ہیں۔
کمپنی نے گاڑی کی آسمان پر اڑنے کی پہلی ویڈیو جاری کی ہے۔ کمپنی نے ٹرائل کے لیے ایک پروٹو ٹائپ استعمال کیا جو Alef Model Zero کا انتہائی ہلکا ورژن تھا۔
ایلف کے سی ای او جم ڈاکوونی نے کہا کہ یہ ڈرائیونگ اور فلائٹ ٹیسٹ حقیقی دنیا کے شہری ماحول میں ٹیکنالوجی کا ایک اہم ثبوت ہے۔