لاہور کی فیکٹری میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق
لاہور:پنجاب کے دارالحکومت کی ایک ایلومینیم فیکٹری میں سلنڈر دھماکے کے باعث 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجر پورہ کرول گھاٹی کی ایک ایلومینیم فیکٹری میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث فیکٹری کی چھٹ ، کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے، سلنڈر دھماکے کی وجہ سے فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ سے فیکٹری میں کام کرنے والے 2 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔