شادی کے دوران دُلہن اور ماں زیورات و نقدی چُرا کر رفوچکر

لکھنؤ: بھارت میں پیش آئے عجیب و غریب واقعے میں، دُلہن شادی کی تقریب کے دوران باتھ روم جانے کے بہانے زیورات اور نقدی چرا کر بھاگ گئی۔
یہ ڈرامہ اترپردیش میں بھرویہ کے شیومندر میں پیش آیا، جہاں 40 سالہ کملیش کمار اپنی پہلی بیوی کی موت کے بعد اپنی دوسری شادی کررہے تھے۔
سیتاپور کے گووند پور گاؤں کے کسان کملیش نے واقعے کے بعد میڈیا سے رابطہ کیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔
الزامات میں کہا گیا کہ دلہن اپنی ماں کے ساتھ مندر آئی تھی اور اسی طرح کملیش بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھا۔
کملیش نے بتایا کہ اس نے عورت کو ساڑھیاں، بیوٹی پروڈکٹس اور زیورات دیے تھے جب کہ وہ شادی کے تمام اخراجات بھی برداشت کررہا تھا۔
تاہم جیسے ہی رسوم شروع ہوئیں، دلہن نے بیت الخلا جانے کے لیے معذرت چاہی اور پھر کبھی واپس نہیں آئی، کملیش نے صحافیوں کو بتایا کہ دُلہن کی ماں بھی اس کے ساتھ بھاگ گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔