عمرہ زائرین کیلئے مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لازمی قرار

کراچی: سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے صحت کے اصول جاری کردیے گئے۔
سعودی سول ایوی ایشن گاکا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عمرہ زائرین کے لیے تمام ضروری ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے، سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان، نائیجیریا، افغانستان اور دیگر متاثرہ ممالک سے جانے والے زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی ہوگی جب کہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کے لیے زرد بخار کی ویکسین لازمی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عالمی ادارۂ صحت کی سفارش پر کورونا اور موسمی فلو کی ویکسین لازمی ہوگی جب کہ زائرین کو ٹیٹنس، خسرہ و دیگر بیماریوں کی ویکسی نیشن مکمل کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔