کراچی میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں سردیوں کا آغاز ہوگا

کراچی: شہر قائد میں سردی کب شروع ہوگی، محکمۂ موسمیات نے بتادیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے 2 دسمبر کے دوران اثرانداز رہ سکتی ہیں اور 4 دسمبر کے بعد درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے نکلنے پر سردی کی لہر ملک پر اثرانداز ہوسکتی ہے جس کے بعد 4 دسمبر سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی جب کہ کوئٹہ سے چلنے والی خنک ہوائیں شہر کا موسم خنک کرسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 4 دسمبر سے درجۂ حرارت 16 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جب کہ کراچی میں بھی 4 دسمبر سے رات کے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم سرما عام طور پر 15 دسمبر سے شروع ہوتا ہے جب کہ رواں سال نومبر میں کراچی میں معمول سے زائد درجہ حرارت رہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔