حکومت تیار کھڑی، عمران کی سیاسی قبر اپنے ہی کھودیں گے، فیصل واوڈا
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ حکومت احتجاج کرنے والوں کو دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے تیار کھڑی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے بالکل ویسا ہی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد 24 نومبر کو جو کوئی اسلام آباد آیا تو توہین عدالت کے تحت ایم این اے ایم پی اے کی سیٹ کھونی پڑے گی، حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے تیار کھڑی ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہاؤس اریسٹ یا پھر مچھ جیل والی بات مت بھولیے گا، جن کی رہائی ہوئی ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے پھر گلہ نہ کرنا۔