لڑکیوں سے دوستی کیلئے میرا اور جاوید شیخ کا مقابلہ رہتا تھا، سید نور
لاہور: معروف ہدایت کار اور فلم ساز سید نور نے اپنی جوانی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے دلچسپ قصے سناڈالے۔
سید نور نے حال ہی میں پی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران گفتگو میں کہا کہ میرا اور اداکار جاوید شیخ کا لڑکیوں کو دوست بنانے کا مقابلہ رہتا تھا اور یہ مقابلہ میں ہی جیت جاتا تھا، کیونکہ جاوید شیخ شادیاں کرتا تھا اور میں صرف دوستیاں بناتا تھا۔
سید نور نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں نے شادی صرف اسی سے کرنی تھی جس سے مجھے محبت ہوتی اور جب محبت ہوئی تو شادی بھی کرلی۔
اپنی اہلیہ اور ماضی کی معروف اداکارہ صائمہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صائمہ میں بہت سی خوبیاں ہیں، وہ بہت ذہین ہیں، ان کی یادداشت اور مشاہدہ کرنے کی صلاحیت بھی بہت اچھی ہے۔