پٹرولیم مصنوعات ساڑھے 5 روپے مہنگی ہونے کا امکان
کراچی: پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تیل کمپنیوں کے ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 58 پیسے اضافے کا امکان جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
دھیان رہے کہ حکومت کی جانب سے یکم نومبر سے اگلے 15 روز کے لیے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔