وفاقی حکومت کا اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے 9 نومبر ہفتے کو شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک پاکستان نے بھی ہفتے کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش منایا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔