جانوروں میں الکوحل کے استعمال کا انکشاف

لندن: نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی الکوحل کا استعمال کرتے ہیں۔
برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر کے محققین پر ایک مطالعے میں یہ انکشاف ہوا کہ بندر، لیمر اور پرندے ایسے پھلوں اور پھولوں کے رس کو اپنی غذا کے طور پر استعمال کرتے ہیں جو ایتھانول (الکوحل کا ایک مرکزی جزو) کے حامل ہوتے ہیں۔
یہ خمیر شدہ پھل اپنے حجم کے اعتبار سے 2 فیصد تک الکوحل رکھتے ہیں، لیکن محققین کے مطابق کئی پھلوں میں شرح 10.2 فیصد تک ہوسکتی ہے۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ انسانوں کی طرح نشے کے لیے قصداً ایتھانول کی کھپت کرنے والا سب سے بڑا گروپ بندروں کا تھا جب کہ چمپینزیوں کو پتوں کے اسفنج کا استعمال کرتے ہوئے ایتھانول کے حامل رس جمع کرتے اور پیتے ہوئے پایا گیا۔
تحقیق کی مرکزی مصنفہ اینا بولینڈ کا کہنا تھا کہ دماغی اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ ایتھانول اینڈورفِن اور ڈوپامن کا اخراج کرتے ہیں جو پُرسکون احساس کا سبب بن سکتے ہیں، جس کے برادری کے حوالے سے فوائد ہوسکتے ہیں۔
سینئر مصنفہ کمبرلے ہاکنگز کے مطابق سامنے آنے والے نتائج ہمیں اس خیال سے دُور کررہے ہیں کہ ایتھانول کا استعمال صرف انسان کرتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔