بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں رو پڑیں

اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں بیان دیتے ہوئے روپڑیں اور کہا کہ انصاف تو ہے نہیں، اب اس عدالت میں نہیں آئوں گی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اس سلسلے میں بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے روسٹرم پر آکر کہا کہ میں انصاف کی کرسی پر بیٹھے ہوئے منصفوں کی 9 مہینوں سے ناانصافی کا شکار ہوں، بانی پی ٹی آئی اور مجھے ناانصافی کرکے سزا دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلا سمیت تمام وکلا صرف وقت ضائع کرتے ہیں، جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے، کسی جج کو نظر نہیں آتا، میں اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی کیونکہ یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی رو پڑیں اور کہا کہ انصاف تو ہے ہی نہیں، میں انصاف کے لیے نہیں آئی، میرا کمبل و دیگر سامان گاڑی میں ہے جب آپ کہیں گے میں جیل جانے کو تیار ہوں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔