دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 16500 نوکریاں جبکہ 4500 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی
اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 16500 نوکریاں جبکہ 4500 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوگی.
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر ہماری معیشت کی بہتری کیلئے ایک بہت بڑا محرک ثابت ہوگی۔عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں پاکستانیوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے سے 16500 نوکریاں جبکہ 4500 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوگی۔خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پانی کے بچاؤ کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا تھا جس میں معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے بھی شرکت کی۔