ویڈیو کیلئے بچے کی زندگی خطرے میں ڈالنے والی خاتون تنقید کی زد میں آگئی

کراچی: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے، جس میں خاتون کنویں کے اوپر بچے کو ایک ہاتھ سے پکڑے گانے کی ویڈیو بنوارہی ہے۔ اس ویڈیو نے صارفین میں غصے کی لہر کو جنم دیا ہے۔
ایکس پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو لوگوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، بہت سے لوگوں نے اسے لاپروا اور غیر ذمے دار قرار دیا ہے۔
کلپ میں خاتون کنویں کے کنارے بیٹھی ہوئی نظر آتی ہے جب وہ ایک گانے کی نقل کررہی ہے۔ چھوٹا بچہ اس کی ایک ٹانگ سے چمٹا ہوا نظر آرہا ہے جب کہ اس کا جسم کھلے کنویں کے اوپر ہوا میں لٹک رہا ہے۔
ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے طنزیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ بچوں کی حوالگی کے معاملے میں فیملی کورٹ کہتی ہے کہ صرف ماں ہی بچے سے زیادہ پیار کرسکتی ہے۔ باپ سے بھی زیادہ۔
ویڈیو میں خاتون اور دیگر افراد کی جگہ اور شناخت معلوم نہیں ہوسکی جب کہ عورت اور لڑکے کا رشتہ بھی معلوم نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔