ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان کو شکست، چین فائنل میں پہنچ گیا

بیجنگ: چین ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے سیمی فائنل میں پاکستان کو پنالٹی شوٹس پر دو صفر سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
پاکستان اور چین کے درمیان مقررہ وقت کے دوران میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا۔
پنالٹی شوٹس میں پاکستان کوئی بھی گول نہ کرسکا جب کہ چین نے دو گول کیے۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ ہوگا جس میں فاتح ٹیم منگل 17 ستمبر کو فائنل میں چین سے مدمقابل ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان کو گروپ میچز میں صرف بھارت سے شکست ہوئی تھی جب کہ دو میچز میں فاتح اور دو میچز برابر رہے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔