سندھ: سانپ کے کاٹے سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگنے سے بچی جاں بحق
ٹھٹھہ: ٹھٹھہ میں دس سالہ بچی مکی بلوچ سانپ کے ڈسنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔والد شریف بلوچ نے بتایا کہ بیٹی کو سانپ نے کاٹ لیا تھا، بچی کو علاقے میں طبی سہولتیں نہ ملنے پر فوری طور پر سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے ویکسین دینے سے انکار کردیا۔
والدشریف بلوچ نے الزام لگایا کہ منتیں کرنے کے باوجود بچی کو مطلوبہ انجکشن نہیں لگایاگیا، میری بیٹی نے میرے سامنے سسک سسک کر جان دی، اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں سانپ کے کاٹے کے ایک اور شخص کو ایک بااثر شخصیت کی کال پر انجکشن لگایا گیا لیکن میری بیٹی کو نہیں لگایا گیا۔