کراچی: پچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بادل کیماڑی میں برسے
کراچی: پچھلے 24 گھنٹوں میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا، محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ کیماڑی میں 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی اور اس کے بعد پی اے ایف مسرور بیس پر 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ قائدآباد اور صدر میں 19 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن 18.2، کورنگی 16.2، ڈی ایچ اے فیز ٹو 14.7 اور پی ایف بیس فیصل پر 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
اس کے علاوہ گڈاپ میں 5.3، اولڈ ایئرپورٹ 4.8، حسن اسکوائر 3.5، جناح ٹرمینل، گلشن حدید، سرجانی 3 اور ناظم آباد میں 2.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق میٹ کمپلیکس پر 1.8، ابراہیم حیدری 1.5، بن قاسم میں 0.7 جب کہ سب سے کم گلشن معمار میں 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔