ایک سال میں 48 کلو وزن کم کرنے والی لڑکی سوشل میڈیا پر وائرل
نارتھمپٹن: آج کل لوگ اپنے وزن کے حوالے سے خاصے محتاط ہوگئے ہیں، وزن بڑھنے سے روکنے کے لیے ہر طرح کے جتن کرتے ہیں۔ ایسے میں برطانوی لڑکی نے ایک سال میں 48 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
نارتھمپٹن شائر سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ مارکیٹنگ ایگزیکٹو ملی سلیٹر اپنے وزن میں ناقابل یقین کمی کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔
ملی سلیٹر نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اس ڈرامائی تبدیلی کو سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کیا۔
ویڈیو کے مطابق جنوری 2023 میں ملی سلاٹر کا وزن 115 کلوگرام تھا، جو اب کم ہونے کے بعد 67 کلوگرام ہوگیا ہے۔
خاتون کے مطابق وہ روزانہ وہ ٹریڈ مل پر 3 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 30 منٹ تک چلتی ہیں، مسلسل کوشش اور متوازن غذا کے استعمال سے کامیابی ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ ورزش سے لطف اندوز ہونے اور خود کو فٹ رکھنے کے لیے تھوڑی زیادہ سرگرمی کے ساتھ چلنا کافی ہے۔