پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر 1.8 ارب ڈالرز کے جانور قربان کیے گئے
کراچی: عیدالاضحیٰ چند دن قبل ہی گزری ہے، پاکستان میں رواں سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاکھوں عوام نے 3 روز کے دوران قریباً 500 ارب روپے (1.8 ارب ڈالر) کے جانوروں کی قربانی کی۔
پاکستان ٹینرز کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 68 لاکھ جانور قربان کیے گئے، جن میں 29 لاکھ گائے، 33 لاکھ بکرے، 3 لاکھ 85 ہزار دنبے، 98 ہزار 700 اونٹ اور ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیں شامل ہیں۔
ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق جانوروں کی کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 8.4 ارب روپے (30 ملین ڈالرز) لگایا گیا ہے جب کہ جانوروں کی 40 فیصد کھالیں شدید گرم موسم اور نامناسب انتظامات کی وجہ سے ضائع ہوگئیں۔
ادارے کے مطابق عید کے موقع پر پاکستان میں چمڑے کی صنعت کو قریباً 20 فیصد خام مال ملتا ہے لیکن رواں سال کھالیں ضائع ہونے کی وجہ سے یہ تناسب مزید کم ہونے کا اندیشہ ہے۔