پاکستانی اینکر مونا خان یونان میں گرفتار
ایتھنز: پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون اینکر مونا خان کو یونان میں گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ یونانی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے اور یونانی حکام سے مونا خان تک قونصلر رسائی مانگی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ یونان میں پاکستانی سفارت خانہ مونا خان کی گرفتاری کی وجوہ معلوم کررہا ہے، پاکستانی سفارت خانہ خاتون اینکر اور میراتھون رنر مونا خان کے رننگ کوچ ملک یوسف سے بھی رابطے میں ہے۔
دوسری جانب کوچ ملک یوسف کا کہنا ہے کہ مونا خان دو روز قبل ہائیکنگ کے ایونٹ میں شرکت کے لیے ایتھنز پہنچی تھیں، انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے اور پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کوچ ملک یوسف نے موناخان کی رہائی کے لیے یونان میں پاکستانی سفارت خانے سے مدد کی اپیل بھی کی۔