سابقہ بیوی سلمیٰ آغا کی وجہ سے کیریئر میں بہت نقصان ہوا، جاوید شیخ
کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی سابقہ اہلیہ سلمیٰ آغا کی وجہ سے فلمی کیریئر میں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔
جاوید شیخ نے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سلمیٰ آغا کی وجہ سے انہیں ماضی میں بولی وُڈ کی ایک بڑی فلم میں مرکزی کردار کا موقع گنوانا پڑا۔
جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ بولی وڈ فلم خون بھری مانگ میں انہیں ریکھا کے ساتھ کاسٹ کیا گیا، لیکن سابقہ اہلیہ کے اصرار پر انہیں پیچھے ہٹنا پڑا۔
جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ سلمیٰ آغا پاکستانی فلموں کو حقارت سے دیکھتی تھیں، اس لیے انہیں متعدد فلمیں اپنی بیوی کی وجہ سے چھوڑنی پڑیں۔
واضح رہے کہ جاوید شیخ اور سلمیٰ آغا نے 80 کی دہائی میں شادی کی جو کچھ ہی عرصہ چل سکی اور پھر دونوں کے درمیان طلاق کے بعد راہیں جدا ہوگئیں۔