نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے شیخ پروڈکشن کے تحت فیشن شو کا انعقاد

کراچی: شیخ پروڈکشن کا نام نئے ٹیلنٹ کو اُبھارنے اور سامنے لانے کے حوالے سے خاصا معروف ہے۔ گزشتہ روز شیخ پروڈکشن کے تحت فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔

اس فیشن شو کے چیف آرگنائزر سلیم شیخ، بابر رشید اور ملک سکندر تھے، جس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے خوب داد وصول کی۔اس شو میں سینئرز کے ساتھ نوجوان ماڈلز اور فیشن ڈیزائنر کو موقع فراہم کیا گیا۔
اس شو میں نئے فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھائے، جنہیں شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
اس موقع پر سلیم شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں، ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوان اداکار اور ماڈلز کو بھرپور مواقع فراہم کرتے ہیں اور یہی اس شو کی کامیابی کی ضمانت بھی ہے اور جلد ہی  ایک اور فیشن شو کا انعقاد کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔