واٹس ایپ کی بھارت میں سروسز بند کرنے کی دھمکی

نئی دہلی: مقبول ترین سماجی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات کے تناظر میں مودی سرکار واٹس ایپ قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے، ماضی میں مودی کی حکومت نے کئی مرتبہ اپنے مخالفین کے فونز کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مختلف سافٹ ویئرز کا استعمال کیا اور جاسوسی کی۔
اب مودی حکومت نے مخالفین کے واٹس ایپ ڈیٹا تک رسائی پر زور دینا شروع کیا ہے۔
چونکہ پرائیویسی کے باعث واٹس ایپ چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے، لہٰذا یہ صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اہم ہے، اسی لیے واٹس ایپ نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ چیٹ انکرپشن کو توڑنے پر مجبور کیا گیا تو بھارت میں واٹس ایپ اپنا آپریشن بند کردے گا۔
واٹس ایپ اور مودی حکومت کے درمیان یہ تنازع اب دہلی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، جہاں عدالت میں واٹس ایپ کے وکیل نے صاف الفاظ میں بیان کیا کہ اگر ایپ پر دباؤ ڈالا تو کمپنی بھارت میں سروسز بند کردے گی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔