چینی کمپنی کا انوکھا اقدام، اداس ہونے پر ملازمین کے لیے چھٹیاں
بیجنگ: چین کی کمپنی فیٹ ڈونگ لائی نے اپنے ملازمین کی ذہنی صحت کا خیال رکھنے کی خاطر منفرد طریقہ نکالا ہے۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق کمپنی نے کسی بھی وجہ سے اداسی کا شکار ملازمین کے لیے sad leave متعارف کروائی ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ ملازم سالانہ دس sad leave لے سکتا ہے، جس کے لیے اسے انتظامیہ کی اجازت کی بھی ضرورت نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک سپر مارکیٹ کمپنی ہے جو اپنے کسٹمر کیریئر سروس کی جانب سے بھی کافی مشہور ہے، کیونکہ یہ اپنے کسٹمرز کے بلڈپریشر کو چیک کرنے کے ساتھ مارکیٹ میں آئے کسٹمرز کے پالتو جانور کا خیال بھی رکھتی ہے۔
اس کے علاوہ یہ کمپنی کسٹمرز کی جانب سے اپنے ملازمین کے ساتھ بدتمیزی یا پھر برا رویہ اختیار کرنے پر انہیں 5 ہزار یوآن کا معاوضہ ازالے کی صورت میں دیتی ہے۔