کراچی میں موسم گرم، مزید اضافے کی پیش گوئی
کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
اس ضمن میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے اور مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 4 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔