پاکستان ریلوے کا عظیم قدم، تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلادی

لاہور: پاکستان ریلوے کی جانب سے تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلادی گئی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق 2500 فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے، جسے انتہائی طاقتور انجن کے ذریعے چلایا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے نے بتایا کہ مال گاڑی کراچی سے 3 ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کرکے کوٹری لے کر گئی، اس دوران ٹرین 60 کلومیٹر رفتار تک گئی جب کہ ٹرین کی اوسط رفتار 38 کلومیٹر رہی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق یہ ٹرین 94 بائس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس مال گاڑی سے سڑک پر ٹریفک کے دباؤ اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی ہوگی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔