جرمن قونصلیٹ میں عالمی یوم خواتین پر پہلے گول میز ڈائیلاگ کا انعقاد
کراچی: آج دُنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس مناسبت سے جرمن قونصلیٹ میں پہلے گول میز مذاکرے (راؤنڈ ٹیبل ڈائیلاگ) کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارپوریٹ اور کاروباری خواتین رہنمائوں کے ایک پاور ہاؤس نے حصہ لیا۔
گول میز ڈائیلاگ کی شرکا خواتین رہنمائوں نے پاکستان کی پالیسی سازی اور پارلیمانی منظر نامے میں عورتوں کی شرکت میں رکاوٹ بننے والے چیلنجوں کا جائزہ لیا۔ اس کا مقصد خواتین کی فعال شرکت کی راہ میں حائل مخصوص رکاوٹوں کو اجاگر کرنا تھا، خاص طور پر عوامی پالیسی میں کیریئر کی طرف پیش رفت میں درپیش چیلنجوں کی نشان دہی پر توجہ مرکوز کرنا شامل تھا۔
اس اہم مذاکرے میں رونق لاکھانی، فوزیہ کیہر، ناز آفرین سہگل لاکھانی، سیدہ ثروت گیلانی، سبین جتوئی، حنا عثمانی، منیزہ بٹ، عنبرین تھامسن، نصرت منشی، انجم حلائی، نوشین احمد، نرگس سورتی، ڈاکٹر زینب صمد، سفیناز منیر، شمائلہ لون، ناز فینسی، فریحہ سیفی، سمیرا نوید، نوشین وصی اور ڈاکٹر تنویر خالد نے بھرپور حصہ لیا۔