یو اے ای کے قونصل جنرل سے VOS کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی ملاقات
کراچی: وائس آف سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون کی کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر وائس آف سندھ کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر دانیال جیلانی بھی موجود تھے۔ اس اہم ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وائس آف سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون نے یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کو وائس آف سندھ کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔
ڈاکٹر عمیر ہارون نے یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے ملاقات کو خوش گوار قرار دیا ہے۔