سندھ: تمام تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ
کراچی: ملک کے بلحاظ آبادی سب سے بڑے صوبے پنجاب کے بعد سندھ میں بھی تمام تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک تمام نجی و سرکاری اسکول، کالج اور جامعات بند رہیں گی۔
سندھ میں تعلیمی اداروں کے بچے 9 چھٹیاں انجوائے کریں گے، اس سے پہلے اتوار اور ہفتے کی چھٹی، اسی طرح 9 فروری کے بعد پھر 10 اور 11 کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی، 5 فروری کو سندھ میں کشمیر ڈے کی تعطیل کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔
سندھ میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سمری نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر نے منظور کرلی۔
گزشتہ روز پنجاب کابینہ نے عام انتخابات کے سلسلے میں تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ہیں، اسی سلسلے میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔