چین کے برفانی تھیم پارک کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل
ہاربن: چین کے سب سے بڑے برفانی تھیم پارک ہاربن آئس اسنو ورلڈ نے اپنی نوعیت کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے تھیم پارک کا اعزاز حاصل کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے ہیلونگ جانگ کے شہر ہاربن میں موجود آئس اسنو ورلڈ 1999 سے عوامی تفریح کا مرکز رہا ہے اور اس سال اس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔
یہ پارک 8,790,697.3 مربع فٹ کے رقبے پر محیط ہے، جس سے یہ دنیا کا سب سے بڑا تھیم پارک بن جاتا ہے۔ پارک میں 2,000 سے زائد برف سے بنی تعمیرات اور مجسمے موجود ہیں۔
10,000 سے زائد معماروں کی ٹیم کو آئس اسنو ورلڈ کی تعمیر کو مکمل کرنے میں ایک ماہ سے زیادہ وقت لگا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک جج نے ہاربن میں چائنا آئس اینڈ اسنو ٹورازم ڈیولپمنٹ فورم 2024 میں تھیم پارک کے عہدیداروں کو سرٹیفکیٹ پیش کیا۔