سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی

کراچی :مقامی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر سستا ہوگیا، فی تولہ مزید 400 روپے کم ہوگئے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس 4 ڈالر اضافہ ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی سے 94 ہزار 800 روپے پر آگئی، دس گرام سونا 343 روپے سستا ہوکر 81 ہزار 276 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو سونا 35 ڈالر سستا ہوا تاہم ہفتہ کو نرخ 22 ڈالر بڑھ گئے تھے، فی اونس سونا مزید 4 ڈالر اضافے سے 1706 ڈالر پر آگیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔