ممتاز ادیب شمس الرحمان فاروقی کے انٹرویو پر مبنی کتاب کی اشاعت
کراچی: اردو دنیا کے ممتاز ادیب اور نقاد، شمس الرحمان فاروقی کے طویل انٹرویو پر مشتمل کتاب شایع ہوگئی۔ "ایک فکشن نگار کا سفر” نامی یہ کتاب ہندی کے معروف شاعر، ادیب، مفکر اُدین واجپائی سے ہونے والے مکالمے پر مشتمل ہے، جسے باصلاحیت قلم کار، رضوان الدین فاروقی نے اردو روپ دیا ہے۔
پاکستان میں اشاعت سے قبل یہ کتاب سن 2023 میں بھارت میں شایع ہو کر ناقدین اور قارئین کی توجہ حاصل کرچکی ہے اور وہاں ایک ہی سال میں اس کتاب کے تین ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ کتاب کا فلیپ معروف فکشن نگار، خالد جاوید کے قلم سے نکلا ہے اور کتاب کی تقریظ بھی انہوں نے ہی لکھی ہے۔
کتاب ورلڈ ویو پبلشرز،لاہور سے شایع ہوئی ہے، رعایتی قیمت مع ڈاک خرچ پانچ سو روپے ہے۔ کتاب حاصل کرنے کے لیے ورلڈ ویو پبلشرز لاہور سے اس نمبر 03333585426 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔